ترکی نے مہاجرین کے لیے دو مراکز کی تعمیر شروع کر دی

اتوار 3 اپریل 2016 11:26

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اپریل۔2016ء) ترک حکام کے مطابق یونان سے واپس ترکی بھیجے جانے والے مہاجرین کے لیے دو رہائشی مراکز کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والی ڈیل کے تحت ترکی جلد ہی بحیرہ ایجیئن عبور کر کے یونان پہنچنے والے مہاجرین کو دوبارہ قبول کرنے پر تیار ہے۔ مہاجرین کے مراکز بحیرہ ایجیئن کے سیاحتی مقام جَسمے میں تعمیر کیے جا رہے ہیں جو ازمیر صوبے میں واقع ہے۔ یہ مقام یونانی جزیرے چیؤس کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :