تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان دوا خان صابر کی 5اسٹار چورنگی پر انتخابی کیمپ پر ایم کیو ایم کی جانب سے حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان دوا خان صابر نے 5اسٹار چورنگی پر قائم تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ پر متحدہ قومی موومنٹ کے غنڈوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں تحریک انصاف کے رہنما سرور راجپوت، محمد ریاض حیدر، زرقہ ناز اور دیگر کارکنان زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

دوا خان صابر نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی شہر میں سیاست کرے غنڈہ گردی نہ کرے، اگر متحدہ نے اپنے غنڈوں کو لگام نہ دی تو تحریک انصاف اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ را کے ایجنٹ اپنے کرتوتوں کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیا ہے۔لیکن متحدہ قومی موومنٹ ہماری شرافت اور نظریاتی سیاست کو کمزوری نہ سمجھے۔ یہ 90کی دہائی نہیں 2016ہے ۔تحریک انصاف 7اپریل کو متحدہ کی غنڈہ گردی اور ٹھپہ مافیا کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔