پختون ویلفیئرکمیٹی ضلع لسبیلہ کی عمومی کااجلاس

ضلع بھرسے یونٹ انچارجوں سمیت مرکزی ومقامی عہدیداروں کی شرکت،29مئی کے آئندہ سالانہ کنونش کومنعقداورکامیاب کرانے پر اتفاق رائے سے توثیق حبکوکول پاورپراجیکٹ کے بارے میں عوامی تحفظات وخدشات کے حوالے سے منعقدہ عوامی سماعت میں لسبیلہ کے عوام کی شرکت اورآوازبلندکرنے پراظہاراطمینان

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:10

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) پختون ویلفیئر کمیٹی ضلع لسبیلہ کی عمومی کا اجلاس گذشتہ روز مرکزی صدر زاہد اللہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے یونٹ انچارجز سمیت مرکزی و مقامی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پختون برادری کے معززین و معتبرین کے ساتھ ممبران کی بھی کثیرتعداد شریک ہوئی۔

اجلاس میں آئندہ سالانہ کنونشن 29مئی کو منعقد کرنے کے فیصلے کی اتفاق رائے سے توثیق کی گئی۔ اجلاس میں شریک ضلعی صدرزاہد اللہ خان ، سینئرنائب صدر حاجی برات خان، جنرل سیکریٹری نجم الدین کاکڑ، مرکزی رہنما عبید خان مشوانی، پریس سیکریٹری محب اللہ کاکڑ، سیکریٹری فنانس مصطفی کمال، رضان خان خٹک، سفرمحمد ترین، جلال خان، حمید اللہ خان اوردیگر نے اجلاس کے شرکاء پر زوردیا کہ وہ سالانہ کنونشن کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بھرپورتیاریاں زوروشور سے شروع کردیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی کنونشن کو ہرلحاظ سے یادگار بنانے میں اپنا ہم کرداراداکریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک تمام لوگوں نے کنونشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا عزم کیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں حال ہی میں محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیراہتمام حبکوکول پاور پروجیکٹ کے بارے میں عوامی تحفظات وخدشات کے حوالے سے منعقد ہونے والی عوامی سماعت میں لسبیلہ کے ہزاروں افراد کی شرکت اور کول پاور پروجیکٹ کے خلاف آواز بلند کرنے پر نہایت اطمینان اورخوشی کااظہارکیاگیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حبکو کول پاور پروجیکٹ کے خلاف عوامی سماعت کے دوران جو ٹھوس موٴقف اختیار کیا پختون ویلفیئر کمیٹی اس کی بھرپورحمایت کرتی ہے اور محمد اسلم بھوتانی کی جدوجہد اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ پختون ویلفیئر کمیٹی مستقبل میں بھی محمد اسلم بھوتانی کا بھرپور ساتھ دے گی اور وہ اس حوالے سے جو بھی حکم دیں گے اس پر لبیک کہے گی۔

متعلقہ عنوان :