کوئٹہ میں لینڈقبضہ مافیاعروج پر،ہموارزمینوں کے ساتھ برساتی اورسرکاری نالے بھی غیرمحفوظ

لینڈمافیانے ہنہ ریورسے نکلنے والے برساتی نالے پرغیررجسٹرڈاورغیرمنظورشدہ رہائشی سکیموں کے نام پرزمینوں اورنالوں پرقبضہ شروع کردیا وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری نالے پر کنسٹرکشن ختم کروائیں اور قبضہ ما فیا سے متاثرین کی جان خلاصی کرائیں،عوام کامطالبہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:06

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) کوئٹہ بلوچستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور صوبے کا دارالخلافہ بھی ہے لیکن شہر حالات وبہتری کے ساتھ ساتھ لینڈ ما فیا کے زیر تسلط بھی ہو تا جا رہا ہے جہاں پر حکومتی مشینری بلکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حکومتی نظام کہیں نظر نہیں آرہا پہلے تو لوگ ہموار زمین قبضہ کر تے رہے ہیں لیکن اب برساتی اور سرکاری نالے بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں نواں کلی شہر کا سب سے بڑا علاقہ ہے جہاں لینڈ ما فیا کا راج عروج پر ہے لیبر کالونی کے ساتھ ایک برساتی نالی ہے جو ہنہ ریور سے نکلتا ہے اور علاقے کے برساتی پانی کیلئے اخراج کا سبب ہو نے کے ساتھ ساتھ علاقے کے مکینوں کے گھروں کے پانی کے اخراج کا بھی سبب ہے لیکن لینڈ ما فیا نے اسے بھی نہیں چھوڑا لینڈ ما فیا نے یہاں غیر رجسٹرڈ اور غیر منظور شدہ رہائش اسکیموں کے نام پر زمینوں اور نالوں پر بھی قبضہ شروع کیا ہے جہاں نہ سیوریج سسٹم ہے اور نہ کوئی فلاحی انتظام جو آنیوالے وقت میں علاقے کے رہائشیوکیلئے صحت وصفائی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے زد میں آنے کا بھی سبب بنے گا کیونکہ برساتی پانی کے اخراج اور نالوں پر قبضے سے علاقے کے عوام بری طرح متاثر ہوں گے یہاں اس بات کا ذکر نہایت ضروری ہے کہ علاقے کے متاثرین نے تحصیل اور عدالتی دروازے پر بھی دستک دی ہے لیکن اس کے باوجود قبضہ ما فیا دندناتا پھرتا ہے اور کنسٹرکشن میں مصروف ہے جس سے صاف واضح ہے کہ ان کے پشت پر انتظامیہ کے افسران ضرور ملوث ہونگے لہٰذا عوام کی پر زور التجا ء پر کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری اس نالے کے کنسٹرکشن کو ختم کروائیں اور قبضہ ما فیا سے متاثرین کی جان خلاصی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :