دہشتگردوں کے فکری سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے،حامد سعید کاظمی

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء ) نظام مصطفی پارٹی کے مرکز ی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے فکری سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔معاشرے میں انتہا پسندی کو فروغ دینے والی تمام قوتوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔پاک فوج پاکستان کی سلامتی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔پاکستان کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بے نقاب کی جائیں۔اہلسنّت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر پہرہ دیں گے۔مسلمانوں کو دنیا بھر میں امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :