کراچی،حکومت سندھ کے اعلان دھرے کے دھرے رہ گئے

ٹرانسپورٹرزنے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹرمعمولی اضا فہ پر کرایوں میں ہوشربا اضا فہ کردیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) حکومت سندھ کے اعلان دھرے کے دھرے رہ گئے ٹرانسپورٹرزنے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹرمعمولی اضا فہ پر کرایوں میں ہوشربا اضا فہ کردیاہے جو کہ کرایہ کم کیا گیا تھا اب اس سے بھی زیادہ بڑھادیا گیا ہے کراچی،حیدرآبادکا پہلے 250روپے کرایہ تھاجو کم کرکے 200روپے کیا گیا تھااب300روپے کردیاگیا ہے اس طرح کراچی سے سکھر اورلاڑکانہ کے کرایوں میں300روپے بڑھادیا گیا ہے ملتان،لاہور،اسلام آبادپشاوراورکوئٹہ کے کرایوں میں400سے800روپے تک کا اضا فہ ہو گیا ہے اب کراچی شہر میں بھی ٹرانسپورٹرزنے کرائے بڑھادیے ہیں منی بسووں یاکوچزنے اپنا کم سے کم کرایہ12روپے سے بڑھاکر15روپے کردیا ہے اس طرح ہرروٹ کی بسوں،منی بسوں اورکوچز کے کرایوں میں3روپے سے8روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے تاہم حکومت سندھ اورٹریفک پولیس نے اس ضمن میں کوئی بھی کارروائی نہیں کی اورعوام اضافی کرائے دینے پرمجبورہیں۔

متعلقہ عنوان :