ہمارے وجود کا نام پاکستان ہے چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ پوری دنیا دیکھے گی،نثار کھوڑو

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:49

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیرتعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم اور ہمارے وجود کا نام پاکستان ہے چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ پوری دنیا دیکھے گی جس کرسی پر شہید ذوالفقار علی بھٹو , بے نظیر بھٹو بیٹھا کرتی تھیں آج اس کرسی پر شہید رانی کو بیٹا بلاول بھٹو بیٹھے گا , سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ برسی میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرکے اپنے قائدین کے خراج عقیدت پیش کرینگے ہمارے قائدین نے ملک میں جموریت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں اور آج بلاول بھٹو جموریت کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔