دہشتگردی نے پاکستانی معیشت کو سوارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا یا، افتخار حسین

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 اپریل 2016 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء ) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا کہ دہشتگردی کا عفریت گزشتہ 15برسوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی زندگیوں کا چراغ گل کرچکاہے اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو ایک سوارب ڈالر سے زائد کا نقصا ن پہنچ چکاہے جبکہ سماجی طورپربے یقینی اور بے چینی نے پوری قوم کو نفسیاتی دباؤ میں مبتلا کررکھاہے پاکستان کو معاشی واقتصادی طورپرمضبوط بنانے کیلئے امن ناگزیرہے لہذا دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر عوام میں بے چینی پھیلانے کیلئے شرانگیز کارروائیو ں میں مصروف ہیں دہشتگردی نے پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے لہذا ملک کو معاشی واقتصادی طورپر مضبوط بنانے کیلئے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ ہرصورت جیتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج پنجاب سمیت ملک بھر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سمیت دیگر دہشتگردتنظیموں کا نیٹ ورک ختم کرکے ملک کوامن کا گہوارہ بنائے تاکہ آئندہ نسلوں کو دہشتگردی سے پاک ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان دیاجاسکے

متعلقہ عنوان :