آفتاب شیرپاؤ کانگومیں کان حادثہ میں جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں سے اظہارتعزیت

اس قسم کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جس میں متعددقیمتی انسانی جانیں ضیاع ہوچکی ہیں،چیئرمین قومی وطن پارٹی

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈولئی ہنگومیں کان حادثہ میں جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اندوہناک گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوس قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی مکمل داد رسی کا پرزور مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جس میں متعددقیمتی انسانی جانیں ضیاع ہوچکی ہیں۔انھوں نے کان کنوں کی ہلاکت کے واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اورکہا کہ اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور کان کنوں کے تحفظ پر بھر پورتوجہ دی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔آفتاب شیرپاؤ نے جاں بحق مزدوروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔