صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کاسجاول ٹھٹھہ دولھ دریاخان اور ملاکاتیار پل کا دورہ ،حفاظتی اقدامات کا جائزہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 18:59

سجاول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ، آبپاشی ،و منصوبہ بندی سید مراد علی شاہ نے ضلع سجاول میں حساس بند منارکی بند ،سجاول ٹھٹھہ دولھ دریاخان پل ، اور ملاکاتیار پل کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے حکومت نے ممکنہ اقدامات شروع کردئے ہیں ،حفاظتی بندکے کام کو تیزکیاجائے، ٹھٹھہ سجاول پل کو حکومت نے این ای ڈی کے ماہرین کی سفارش پر بھاری گاڑیوں کے لئے بند کیاتھااور اسکے متبادل نئے پل کی تعمیر کاکام شروع کیاتھا جوکہ اگست میں مکمل ہوجائے گا،اور ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا، جبکہ موجودہ پل بھاری ٹریفک بند کرانے کے لئے آئی جی سے بات کریں گے، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات میں سندہ کی کوئی مدد نہیں کی ہے، دورے کے دوران سابق وزیر صادق علی میمن ،ڈاکٹر واحد سومرو، کے علاوہ دیگر سیاسی رہنما ساتھ تھے ، منارکی بندکے دورے کے موقع پر مقامی دیہاتیوں نے صوبائی وزیر کی آمد کے موقع پر احتجاج کیااور فوری طور پر کام جلدمکمل کرانے کا مطالبہ کیا،

متعلقہ عنوان :