جمعیت طلباء اسلام تعلیمی اداروں سے دہشت گردی ،کلوشنکوف کلچرز کا خاتمہ چاہتی ہے ، عبدالقیوم رند

اسلام امن کا دین ہے ،دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،جے ٹی آئی نوجوانوں کو ایک ایسی فکر دینا چاہتی ہے جو نوجوانوں کو اپنے مقاصد سے باخبر رکھے

ہفتہ 2 اپریل 2016 18:09

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریڑی عبدالقیوم رند نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام تعلیمی اداروں سے دہشت گردی اور کلوشنکوف کلچرز کا خاتمہ چاہتی ہے اسلام امن کا دین ہے اس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جے ٹی آئی نوجوانوں کو ایک ایسی فکر دینا چاہتی ہے جو نوجوانوں کو اپنے مقاصد سے باخبر رکھے جس مقصد کیلئے اﷲ تعالیٰ نے ہمیں کائنات میں لایا ہے ان خیالات کا اظہار یونٹ میر گل کے قیام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب سے مولانا عبدالقیوم جتک حق نواز جتک تحصیل جے ٹی اے تمبو کے صدر مجیب الرحمن جنرل سیکریٹری شفیق الرحمن عبدالوحید رند عبدالواسیع رند نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ جے ٹی آئی اسلام کی سر بلندی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے مزید کہاکہ کارکن مفاد پرستی اور شخصیت پرستی پر توجہ نہ دیں اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلنا چاہیے اکابرین میں اپنے تمام تر توجہ اﷲ اور رسول ﷺ کے احکامات جاری کرنے کیلئے وقف کیئے تھے اکابرین نے ہر وقت ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کیلئے اپنا پیغام ہر کسی کو پہنچایا تھا کارکن بھی اسی طرح تنظیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کردار ادا کریں اور کہاکہ بعض قوتیں اسلامی طلباء تنظمیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور کہاکہ صوبائی حکومت بلوچستان میں یونیورسٹی میڈیکل کالجز ڈگری کالجز میں میرٹ پر داخلہ کی پالیسی پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے بصورت دیگر جمعیت طلباء اسلام احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے جبکہ میر گل یونٹ کیلئے صدر نصیب اﷲ جنرل سکیریڑی عبدالقادر منتخب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :