ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں فرضی مشقوں کا انعقاد

ہفتہ 2 اپریل 2016 17:59

ملتان۔2 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اپریل۔2016ء ) ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اور امدادی اداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس ،ایلیٹ فورس ،ریسکیو1122،بم ڈسپوزل کاعملہ اوردیگر ادارے فوری طورپرجیل پہنچے اور اس موک ایکسرسائز میں حصہ لیا۔تمام اداروں نے بروقت اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :