ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قتل کے مجرم کوپھانسی کے پھندے پرلٹکادیاگیا،ایک مجرم کی پھانسی کی سزاپرعملدرآمدروک دیاگیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:23

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قتل کے ایک مجرم کوپھانسی کے پھندے پرلٹکادیاگیاجبکہ ایک مجرم کی پھانسی کی سزاپرعملدرآمدروک دیاگیاتفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں قیدقتل کے دومجرموں9-11ڈبلیوبی کے رہائشی راناعبدالغفارعرف چھانگااورچک نمبر451-EBبوریوالہ کے رہائشی خالدپرویزبھٹی کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج غفارجلیل نے بلیک وارنٹ جاری کردیئے تھے اوردونوں کوآج علی الصبح پھانسی دی جانی تھی لیکن ایک مجرم راناعبدالغفاراورمقتول کے لواحقین کے درمیان گذشتہ رات صلح ہوگئی جس کے نتیجہ میں عبدالغفارکی پھانسی روک دی گئی جبکہ دوسرمجرم خالدپرویزبھٹی کی سزاپرعملدرآمدکرتے ہوپھانسی پرلٹکادیاگیاخالدپرویزبھٹی نے اکتوبر1999میں بوریوالہ کے قیصرمحمودایڈووکیٹ کومعمولی تنازعہ پرفائرنگ کرکے قتل کردیاتھاجس پراس کے خلاف18اکتوپر1999 کوتھانہ سٹی بوریوالہ نے مقدمہ درج ہوااورپولیس نے چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیاجس کی روشنی میں قتل ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج وہاڑی نے21مارچ2002کوسزائے موت کاحکم سنادیاجس کے بعدملزم نے سزاکے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی لیکن 15اکتوبر2008کواپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کافیصلہ برقراررکھااس کے بعدسپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی 14دسمبر2014کواورصدرپاکستان نے 16مارچ2016کواس کی اپیل مستردکردی جس پرآج بروزہفتہ مجرم کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیاجبکہ دوسرے مجرم راناعبدالغفارعرف چھانگانے 9-11ڈبلیوبی کے رانامحمدشفیق کوفائرنگ کرکے قتل کردیاتھاجس کے خلاف تھانہ سٹی وہاڑی میں14اگست1988کومقدمہ درج ہواجس کاچالان مکمل ہونے کے بعدپولیس ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج وہاڑی کی عدالت میں پیش کیاجرم ثابت ہونے پرعدالت نے 6مارچ1991کوسزائے موت حکم سنایاتھااس کی بھی ہائیکورٹ،سپریم کورٹ اورصدر پاکستان کی طرف سے اپیلیں خارج ہوجانے کے بعدآج پھانسی دی جانی تھی کہ گذشتہ رات قاتل اورمقتول جوکہ آپس میں قریبی رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں کے لواحقین کے درمیان صلح ہوگئی جس پراس کی پھانسی کی سزاپرعملدرآمدروک دیاگیاجبکہ پھانی کی سزاپانے والے خالدپرویزبھٹی کی نعش ورثاکے حوالہ کردی گئی پھانسی کے وقت جیل انتظامیہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل کے اندراورباہرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :