بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا محمد مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی تجویز کومسترد کئے جانے پر آگ بگولہ

مسعود اظہر پر پابندی نہیں لگانے کا نتیجہ انڈیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے ‘ترجمان وزارت خارجہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 14:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا محمد مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی تجویز کومسترد کئے جانے پر آگ بگولہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ جیش محمد کو شدت پسند سرگرمیوں اور القاعدہ سے تعلقات کی وجہ سے 2001 میں ہی بلیک لسٹ شدت پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس کے لیڈر پر پابندی لگانے کی تجویز پر تکنیکی اعتراض لگا دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس بات سے مایوس ہیں کہ مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی ہماری درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے تکنیکی پابندی لگا دی ہے۔انھوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ پر ہونے والے حملے سے یہ واضح ہے کہ مسعود اظہر پر پابندی نہیں لگانے کا نتیجہ انڈیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے ‘ انتہا پسندی کے خلاف کمیٹی کا یہ عمل بین الاقوامی کمیونٹی کی جانب سے انتہا پسندی کو فیصلہ کن شکست دینے کے عزم کے مطابق نہیں