وزیر اعلی سندھ سے ایم کیو ایم کے 11 رکنی وفد کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 13:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ایم کیو ایم کے 11 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے 11 رکنی وفد نے میر پور خاص میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، سید سردار احمد اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم وفد نے ملاقات میں ایم کیو ایم کارکنان کی میر پور خاص میں گرفتاریوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم سیاسی انتقام کے قائل نہیں ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ پولیس نے ایم کیو ایم کے زونل انچارج کے گھر چھاپہ مار کر پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفٰی کمال اور انیس قائمخانی پر حملہ کرنے والے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :