انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 13:42
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور قمر منصور پیش ہوئے۔
(جاری ہے)
عدالت میں تفتیشی افسر نے رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم قائد، فاروق ستار اور نسرین جلیل سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے ، جس پر عدالت نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.