فلپائنی دارالحکومت کی یونیورسٹی میں‌آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 11:56

فلپائن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء): فلپائنی دارالحکومت منیلا میں قائم ایک یونیورسٹی میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ آج صبح 9 بجکر 35 منٹ پر پیش آیا۔آگ پر 10 بجکر 38 منٹ پر قابو بھی پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے محکمہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون فاطمہ نے بتایا کہ آگ بھجانے کے لیے 25 فائر ٹرکوں کی مدد حاصل کی گئی۔ تاہم ابتدائی طور اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یونیورسٹی کیمپس میں آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم نہ ہو سکیں البتہ کچھ رپورٹس کے مطابق آگ یونیورسٹی کے آرٹس اینڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والے ویلڈنگ کام کے دوران بھڑکی جس کے نتیجے میں مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کو شدید نقصان پہنچا۔