انسداد دہشت گرد عدالت نے کالعدم تنظیم کے گلزادہ کو 32 سال قید کی سزا سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء) : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم گلزادہ کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں دھماکہ خیزمواد ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔ جس کے بعد جُرم ثابت ہونے پر اے ٹی سی نے ملزم کو 32 سال قید کی سزا سنا دی۔ گلزادہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

متعلقہ عنوان :