ٹنڈوالہیار،پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں پرحملے کامقدمہ درج،11ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 اپریل 2016 11:26

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء ) میرپور خاص کے علاقے ٹنڈو الہیار میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال پر حملے کا مقدمہ درج، پولیس نے 11 سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ٹنڈوالہیار پولیس کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال اور دیگر رہنماؤں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 11 سے زائد کارکنان کو گرفتارکرلیا ۔ ٹنڈو الہیار پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :