شکارپور، دوران ڈکیتی 17 سالہ لڑکی کو ڈاکووٴں نے آگ لگا دی،لڑکی موقع پر جاں بحق ،بھائی زخمی

ہفتہ 2 اپریل 2016 11:26

شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء ) شکارپور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووٴں نے 17 سالہ لڑکی کو زندہ جلادیا۔ آگ سے جھلس کر لڑکی جاں بحق اور لڑکی کا بھائی زخمی ہوگیا۔ شکارپور کے علاقے شیخ محلہ میں دو ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

گھر میں موجود سترا سالہ لڑکی نے دوران ڈکیتی ڈاکووٴں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکووٴں نے اسے کمرے میں بند کرکے آگ لگادی۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ آگ سے جھلس لڑکی کا بھائی بھی زخمی ہوگیا جو کہ سکھر کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :