آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف کاروائیاں جاری، مزید 21 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جمعہ 1 اپریل 2016 22:22

اسلام آباد۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان کی خصوصی ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرکاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے مزید 21 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد سرکل کے علاقے سے آٹھ ،راولپنڈی سرکل کے علاقے سے چھ، جہلم سر کل کے علاقے سے تین اٹک سر کل کے علا قے سے دو جبکہ چکوال سرکل کے علاقے سے دو بجلی چور پکڑے گئے ۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے (کنڈا سسٹم )،میٹر ٹمپرنگ اور بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں اور بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :