اٹک ،لڑکی سے زیا دتی کر نے والے دو نوجوانوں کے خلا ف مقدمہ درج

جمعہ 1 اپریل 2016 22:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء)لڑکی سے زیا دتی کر نے والے دو نوجوانوں کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے محلہ اعوان شریف کی رہائشی مسما ۃشازیہ بتول ولدسیدخورشیدعلی قوم سیدنے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میں اپنے ملازم زوہیب اخترسکنہ محلہ عید گاہ کے ہمراہ رہتی ہوں رات محمد عامر منظور احمد سکنہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور کینٹ،سید متین حسین شاہ ولد سید عابد محمودشاہ سکنہ قادر سٹریٹ محلہ امین آباداٹک آ گئے میں نے کھانا بنایا ہم چاروں نے مل کر کھانا کھایا اور رات کو اپنے کمروں میں سو گئے میں صبح پیاس کی وجہ سے اٹھی کچن میں گئی اسی دوران محمد عامر کچن میں آ گیا مجھے بازو سے پکڑ کر کمرے میں لے گیا اور میرے سا تھ زیا دتی کی،میں شور واویلا کرتی رہی اس دوران نہ تو میرا ملازم زوہیب اختراورنہ ہی سید متین حسین شاہ آئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔