پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ شرمناک ہے ،حافظ نعیم الرحمن

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں،مطالبہ

جمعہ 1 اپریل 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور اسے عوام دشمن اقدام قراردیا ہے ۔اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے بجائے ملسل ان کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے ۔

پیٹرول کی قیمت میں پے درپے ہوشربا اضافے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ،اشیائے صرف اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ،چند ماہ سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور عالمی سطح پر ریکارڈ کمی ہوئی مگر المیہ یہ ہے کہ اس کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا ،جو کمی کی بھی گئی وہ عالمی سطح پر ہونے والی کمی کی شرح کے مطابق نہیں تھی اب ایک مرتبہ میں قیمتوں میں پھر اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں تھا ،بلا جواز اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کا تسلسل اور اس کی ناکامی ،بد انتظامی اور نا اہلی کا ثبوت ہے ۔حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے ،پیٹرولیم م صنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے عائد ٹیکس کم کیے جائیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :