پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہے ،اگر حکومت امن قائم نہیں رکھ سکتی تو گھر چلی ‘ افتخار محمد چوہدری

جمعہ 1 اپریل 2016 22:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہے ،اگر حکومت امن قائم نہیں رکھ سکتی تو گھر چلی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں تفریح کے لئے آئے ہوئے بچوں اور خواتین پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہے لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ اگر حکومت امن قائم نہیں رکھ سکتی تو گھر چلی جائے۔