ریجنل ٹیکس آفسIIنے مار چ کے دوران 7ارب82کروڑ 60لاکھ روپے کے محصولات اکٹھے کرلئے

جمعہ 1 اپریل 2016 22:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) ریجنل ٹیکس آفسIIنے مار چ کے دوران 7ارب82کروڑ 60لاکھ روپے کے محصولات اکٹھے کرلئے جو گزشتہ سال کی اسی ماہ کی نسبت ڈیڑھ ارب روپے زائد ہیں۔ چیف کمشنر خواجہ عدنان ظہیر کی سربراہی میں آر ٹی اوIIنے مارچ کے دوران انکم ٹیکس کی مدمیں 4ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے جبکہ اس کے لئے ماہانہ ہدف 3 ارب97کروڑ70لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

سیلز ٹیکس کی مدمیں 3ارب 20کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں جبکہ مارچ کے لئے یہی ہدف 2ارب 93کروڑ 90لاکھ روپے مقرر تھا ۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گزشتہ ماہ کے دوران 2کروڑ 60لاکھ روپے اکٹھے کئے گئے جبکہ اس کے لئے ایک کروڑ 70لاکھ روپے اکٹھے کرنے کا ہدف دیاگیا تھا۔آر ٹی اوIIنے مارچ میں انکم ٹیکس محصولات اکٹھے کرنے میں 28فیصد،سیلز ٹیکس میں 32فیصد جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 100فیصدگروتھ دکھائی ۔