چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ایس ایم تنویر اپنے عہدے سے سبکدوش

جمعہ 1 اپریل 2016 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ایس ایم تنویر اپنے عہدے سے سکبدوش ہو گئے ، فارما سیوٹیکل صنعت سے تعلق رکھنے والے رضوان بٹ کو قائم مقام چیئرمین تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایم نے یکم اکتوبر 2009ء کو چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کا چارج سنبھالا تھا اور اس طرح انہوں نے 6سال تک پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ میں بطور چیئرمین خدمات سرانجام دیں ۔ نئے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے چیئر مین کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :