کراچی،آئی جی سندھ کی جانب سے زخمی اے ایس آئی کی زندگی بچانے پرشہری کوایک لاکھ روپے نقدانعام

جمعہ 1 اپریل 2016 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گن شاٹ سے زخمی ہونیوالے اے ایس آئی شکیل کو بروقت طبی امداد کے لئے پرائیوٹ اسپتال لیکر جانیوالے شہری کو ایک لاکھ روپئے نقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے قیمتی جان کے تحفظ کے ضمن میں شہری کے کردار، اسکی بہادری اور حاضر دماغی کو سراہتے ہوئے بذات خود نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :