اسلام آباد،سرکاری افسران کی تربیت ،وفاقی محتسب کی کمیٹی کا اجلاس پانچ اپریل کو ہوگا

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالحفیظ پاشا صدارت کریں گے

جمعہ 1 اپریل 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) سرکاری افسران کی تربیت کے لئے وفاقی محتسب کی کمیٹی کا اجلاس پانچ اپریل کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالحفیظ پاشا کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے سرکاری ملازمین کی ٹریننگ کو بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹر عبدالحفیظ پاشا کی سربراہی میں ایک گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں آسٹریا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر معصومہ حسن ، سابق چیف سیکرٹری عبداللہ ، سابق چیئر مین پبلک سروس کمیشن لیفیٹنٹ جنرل ریٹائرڈ صباحت حسین ،سابق چیف سیکرٹری اور وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اعجاز احمد قریشی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورا طلاعات ونشریا ت کے سابق سیکرٹری اور وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائز ر تیمور عظمت عثمان ، سابق ایڈیشنل آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد ایوب خان ترین، سابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)لاہو رمیجر جنرل (ریٹائرڈ) سکندر شامی ، سابق ڈائریکٹر جنرل نیپا پشاور، میجر جنر ل ریٹائرڈ اکبر سعید اعوان کے نام شامل ہیں جبکہ نیپاپشاور کے سابق ڈائریکٹر جنرل نعمت اللہ عابد کمیٹی کے ممبروسیکرٹری ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب کے ترجمان خالد سیا ل نے بتایا کہ مذکورہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس پانچ اپریل کو ہورہا ہے جس میں وفاقی حکومت کے افسران کی ٹریننگ کی ضروریات اور درپیش مسائل کے علاوہ کے افسران کی تربیت کو بہتر بنانے کے امورزیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد وفاقی حکومت کے افسران کی تربیت کا معیار بہت بہتر ہوجائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :