چنیوٹ،تشددواقعات کے باوجود،پولیومہم کی 200ٹیمیں جان ہتھیلی پررکھ کرفرائض سرانجام دے رہے ہیں

جمعہ 1 اپریل 2016 21:53

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) تشدد کے واقعات کے باوجود چنیوٹ میں پولیو مہم میں شریک 200ٹیمیں سیکورٹی کے بغیر جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سر انجام دینے پر مجبورتفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں ماضی میں پولیو ٹیموں پر ہونے والے تشدد کے واقعات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے 200کے قریب پولیو مہم میں شامل ٹیموں کو سیکورٹی فراہم نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے چنیوٹ کے سینکڑوں علاقوں مضافات میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں بے یارو مددگار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :