الیکشن کمیشن کی این اے 245 اور پی ایس 115 کے ضمنی انتخابات کے لئے رینجرز کو تعینات کرنے کی درخواست

جمعہ 1 اپریل 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن نے کراچی میں 7 اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں رینجرز کو تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 اپریل کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکورٹی کے لیے رینجرز کی خدمات فراہم کی جائیں۔