کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتارکرلیے،اسلحہ برآمد

جمعہ 1 اپریل 2016 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے صدر اور لیاری کے علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہےٍ۔

متعلقہ عنوان :