پاکستان علماء کونسل کی لاہور میں خودکش حملے کی شدید مذمت

سانحے میں ملوث ملزمان کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ

جمعہ 1 اپریل 2016 21:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) پاکستان علماء کونسل نے لاہور میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحے میں ملوث ملزمان کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے ،اسلامی تعلیمات امن سلامتی استحکام اور ترقی کی ضامن ہیں دینی تعلیم پاکستان کے نظریاتی تشخص کے بقاکی ضامن ہے اسلام نے اپنی تعلیمات میں امن کی ضرورت پر زور ہی نہیں دیا بلکہ قیام امن کے زریں اصول تک بیان کردئیے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کامیاب آپریشن پرپاک فوج کومبارک بادپیش کرتے ہیں سانحہ لاہور ملکی تاریخ کاالمناک واقعہ ہے ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کااظہار پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سنئرنائب صدر مولانانعمان حاشر،مولانا عبدالحمید صابری ،مولاناحفیظ الرحمن ،مولانانائب خان سبحانی ودیگر نے سانحہ میں جاں بحق وشہیدہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے جامع مسجد مرحبانزد نیشنل ہائی وے اسلام آبادمیں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے اسلام نے امن کے قیام اورنفاذکیلئے قانون اورضابطے قرآن حکیم میں بیان کیے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کاقتل قراردیاضرورت اس امر کی ہے ان سانحات میں ملوث ملزمان کوقرآن وسنت کی روشنی میں کھلے میدان میں سزا کانفاذکیاجائے تاکہ آئندہ اس طرح کے سانحات کاسدباب ہوسکے انھوں نے مزیدکہاکہ پاک فوج نے ملک کے طول وعرض میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرکے مختصر وقت میں دہشتگردوں کوتتر بترکردیاآئے دن ہونے والے بدامنی کے واقعات میں نمایاں کمی ہونے پرپاک فوج کوخراج تحسین اور آپریشن میں مادروطن پر جان کی بازی لگانے والے شہداء کوسرخ سلا م پیش کرتے ہیں۔