آئیسکو کا بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ ،رروائیاں تیز کر دیں

21 بجلی چور رنگ ہاتھ گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 1 اپریل 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) اسلام الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر کے کارروائیاں تیز کر دیں ۔

(جاری ہے)

21 بجلی چور رنگ ہاتھ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بجھوا دیا گیا تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے اپنے تمام ڈسکوز کو بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہا کہ بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے وزارت کے ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئیسکو حکام نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 21 بجلی چور دھر لئے ہیں اسلام آباد سرکل سے 8 ، راولپندی سرکل سے 6 ، اٹک سرکل سے 2 ، جہلم سرکل سے 3 ، چکوال سرکل سے 2 بجلی چوروں کو گرفتار کیا ملزمان نے مین لائن پر کنڈیاں لگانے کے ساتھ ساتھ میٹروں کو بھی ڈیڈ کیا ہوا تھا آئیسکو حکام نے نئے قوانین کی روشنی میں ملزمان کے خلافمقدمات درج کروا دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :