شکایات کے ازالہ کیلئے پرائیویٹ کمپنی روشنی بھی صارفین کی جلد بجلی بحال کرنے میں ناکام ہو گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 21:33

چاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) آئیسکو کی جانب سے شکایات کے فوری ازالے کے لئے پرائیویٹ کمپنی روشنی بھی صارفین کی جلد بجلی بحالی کے لئے ناکام ہو گئی ہے پوش سیکٹر میں کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں واضح رہے کہ آئیسکو نے صارفین کے ازالے کے لئے 50 لاکھ روپے ماہانہ پر روشنی نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جو صارفین کی شکایت درج کرتی ہے روشنی کمپنی کراچی میں بیٹھ کر تمام صورت حال کا جائزہ لیتی ہے اگر کسی جگہ کوئی شکایت موصول ہوتی تو 8383 پر ایس ایم ایس کیا جاتا ہے اور وہ پھر آئیسکو حکام کو مطلع کرتی ہے اور وہ بجلی کی خرابی دور کرتے ہ یں جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ ہم مسیج کرنے کے بعد گھنٹوں راہ تکتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی مدد کرنے لائن بحال کرنے کے لئے نہیں آتا ہے اور گھنٹوں گزر جاتے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ ہم ماہانہ بھاری بھر بل تو جمع کراتے ہیں لیکن صارفین کے لئے کوئی مثبت کام نہیں کیا جاتا تاکہ ان کو پریشانی سے بچایا جا سکے جبکہ آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے موسم میں تو مسئلہ ہوتا ہے لیکن روٹین کے دنوں میں عملہ جلد سے جلد پہنچ جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بارش کے دنوں میں لائینیں زیادہ خراب ہوتی ہیں اور وقت زیادہ لگ جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :