معاشی ترقی میں ریگولیٹرز اور تعلیمی اداروں کے مابین تعلقات اہمیت کے حامل ہیں ، ظفر حجازی

جمعہ 1 اپریل 2016 21:25

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین جناب ظفر حجازی نے کہا ہے کہ جدید دور میں ابھرتی اور پھیلتی ہوئی مارکیٹوں کوسمجھنے اور ان سے متعلق چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ریگولیٹرز اور تعلیمی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلق انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی جمعہ کو ایس ای سی پی کے ہیڈ کوارٹر میں ملک کی اعلی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ایس ای سی پی اور یونیورٹیوں کے مابین مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد طلباء میں مالیاتی نظم کے حوالے سے شعور پیدا کرنا، ان کو بچتوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ملک میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ان کے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ، ایس ای سی پی ان مفاہمتی یاداشتوں کے تحت ان یونیورسٹیوں میں آگاہی سیمنار اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا ۔

اس موقع پر جناب ظفر حجازی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا تحفظ، ان کو آگاہی فراہم کرنا اور ضروری معلومات کی فراہمی ایس ای سی پی کی انضباتی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ جناب حجازی نے کہا کہ انوسٹر ایجوکیشن کی مہم کا مقصد عام عوا م میں مالیاتی معاملات کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور ساتھ ہی مالاتی معاملات میں درست فیصلہ سازی کا فروغ ہے۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن اور بین الااقوامی تعلقات کے کمشنز جناب عاکف سعید نے متعلقہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ جن یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی یاداشتیں پر دستخط کئے گئے ان میں سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالو جی پشاور، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، ہمدرد یونیورسٹی کراچی، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور اور یونیورسٹی آف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا شامل ہیں۔

جناب عاکف سعید نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو مالیاتی خواندگی فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ ڈبل شاہ اور جعلی مضاربعہ سکیموں کے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب سرمایہ کاری کے لئے ضروری ہے کہ سرمایہ کار آگاہ ہوں اور وقت صحیح فیصلہ لے سکیں۔ عاکف سعید نے کہا کہ ایس ای سی پی یونی ورسٹیوں میں کی جانے والی ریسرچ کو استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔

ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے ایس ای سی پی یونیورسٹیوں کے طلباء کو اپنے ڈیٹا کی فراہمی بھی کر سکتا ہے۔ تقریب کے آغاز میں انوسٹر ایجوکیشن اور بین الاقوامی تعلقات کی ڈائریکٹر خالد ہ حبیب نے ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام پر تعاون کرنے پر متعلقہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مہمانوں کو بتایا کہ اب تک ایس ای سی پی مالیاتی معلومات کے فروٖ غ کے لئے یونیورسٹیوں،چیمبر آف کامرس انڈسڑی اور کارپوریٹ سیکٹر میں پچاس سے زائد سیمینار منعقد کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :