اسلام آبادٹریفک پولیس کی دہشتگردی سے بچاؤ کے لئے خصوصی مہم، ٹرانسپورٹرز کو سیکیورٹی اورانسداد دہشتگردی سے متعلق خصوصی لیکچرز

جمعہ 1 اپریل 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو سیکیورٹی اورانسداد دہشتگردی سے متعلق خصوصی لیکچرز دیئے گئے ، آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹرزمیں خصوصی کلاسز منعقد کرائی جا رہی ہیں، جس میں ٹرانسپورٹرز کے اعلی عہدیداران کے علاوہ ڈرائیورزنے بھی شرکت کی، جن کو انسداد دہشتگردی اور اس سے بچاؤ سے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے حالیہ ملکی صورت حال کے پیش نظر دہشتگردی کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی کلاسز کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹرز کے اعلی عہدیداران جن میں حاجی اختر اعوان صدر متحدہ ٹرانسپورٹ ،منیر خان نیازی چئیرمین ٹرانسپورٹر پاکستان ،بابو راشد نواز پاکستان ٹرانسپورٹ جنرل سیکرٹری ،ملک مجیب الرحمن ویگن ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری ،راجہ عمران احمد صدر ٹرانسپورٹ یونین کے علاوہ ڈرائیورز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے ٹرانسپورٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بس اورویگن اڈوں پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سیکیورٹی عملے کو میٹل دیٹیکٹر دیئے جائیں اور اڈوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں جن سے دہشتگردی پر قابو پانے میں مد د ملے گی اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم 92.4میڈم عائشہ جمیل نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور مشکوک افرادکی اطلاع متعلقہ تھانہ میں دیں ایس ایس پی ٹریفک نے ٹرانسپورٹر کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :