وزیرداخلہ چوہدری نثار نے انتہائی مدبرانہ طریقے سے اسلام آباد سے دھرنا ختم کرایا،ملک منصورافسر

جمعہ 1 اپریل 2016 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر7ملک منصورافسر نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے انتہائی مدبرانہ طریقے سے اسلام آباد سے دھرنا ختم کرادیا، ان کے اس اقدام سے پرامن طریقے سے معاملات حل ہوگئے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے مرکزی آفس برف خانہ چوک میں معززین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت پہلے ہی سکیورٹی کی صورتحال خراب ہے سانحہ لاہور کی وجہ سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے وزیراعظم نے بھی اسی وزجہ سے اپنے غیرملکی دورے منسوخ کردیے ایسی صورتحال میں کسی بھی سیاسی ،مذہبی جماعت یا گروہ کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہویا بیرونی دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو جو بھی معاملات ہوں انہیں چاہیے کہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں کیونکہ آخر میں بھی معاملات مذاکرات سے حل ہوتے ہیں احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا ،ملک منصور افسر نے کہا کہ کچھ لوگ چارہے تھے کہ حکومت اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان تصادم ہو اور حالات مزید خراب ہوں مگر حکومت نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے دھرنے کو پرامن طور پر ختم کرایا اس سلسلے میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کردار نہایت اہم رہا انہوں نے تمام معاملات کو نہایت خوبصورتی سے سنبھالا اور کسی جانی نقصان کے بغیر دھرنے کے شرکاء کو دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا۔