اسلام آباد، وفا قی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3افغانیوں سمیت 6 ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

جمعہ 1 اپریل 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 3افغانیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ کا راور شراب بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم شمس الحق سے کر ولا کا ر نمبر LZH-8866قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی جبکہ مزید تصدیق کر وانے پر تھانہ سا نگلہ ہل شیخوپو ر ہ کی مسروقہ پا ئی گئی ۔

جبکہ رجسٹریشن بک قبضہ میں لے کر متعلقہ ای ٹی او آ فس لا ہو ر سے تصدیق کر وائی گئی تو رجسٹر یشن بک بو گس پا ئی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تھا نہ کراچی کمپنی پو لیس نے دوران سپیشل چیکنگ خیبر چوک سیکٹر جی نا ئن ون سے ملزمان محمد ابر اہیم ولد فیض محمد افغا نی ، حبیب اﷲ ولد نو ر گل اور حنیف اﷲ جو افغا نستا ن کے رہا ئشی ہیں متعلق داخلہ و رہا ئش پا کستان کوئی ثبو ت پیش نہ کرسکے کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کورال پولیس نے دوران گشت ملزم عبد الرؤ ف کو گرفتار کرکے اس سے 09بو تلیں شراب بر آمد کرلی ۔تھا نہ بھارہ کہو پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمدشکیل اور محمد سعید کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :