وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے کا حج کرایوں میں منافع نہ لینے کی پالیسی کا اعلان

رواں سال حج کرایوں میں 4ہزار روپے فی کس کمی کی جا رہی ہے،پشاور، اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ سے دوطرفہ کرایہ 95ہزار ،کوئٹہ اور سکھر سے جانے والے عازمین حج کا کرایہ 86ہزار روپے ہو گا، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 1 اپریل 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کا حج کرایوں میں منافع نہ لینے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، رواں سال حج کرایوں میں 4ہزار روپے فی کس کمی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے حج کرایوں میں منافع نہ لینے کی پالیسی کا اعلان کر دیاگیا ہے، یہ اعلان وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال حج کرایوں میں 4ہزار روپے فی کس کمی کی جا رہی ہے، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ سے دوطرفہ کرایہ 95ہزار روپے ہو گا۔ ترجمان کے مطابق کوئٹہ اور سکھر سے جانے والے عازمین حج کا کرایہ 86ہزار روپے ہو گا