وزیر داخلہ کا اشتہاری ملزموں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم ،ڈی چوک پر ہرقسم کے عوامی اجتماع پر پابندی کا فیصلہ

ڈی چوک پر عوامی اجتماعات ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، اشتہاری ملزموں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جائیں، چوہدری نثار کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایت

جمعہ 1 اپریل 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اشتہاری ملزموں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ڈی چوک پر کسی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی یہ ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، اشتہاری ملزموں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جائیں۔

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیس، ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اشتہاری ملزموں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا اور کہا کہ اشتہاری ملزموں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نادرا کے تعاون سے اشتہاری ملزموں کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مستقبل میں ڈی چوک پر کسی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی، ڈی چوک پر اجتماع پورے ریڈزون کی سیکیورٹی کیلئے خطرے کا باعث بنتا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادر ا اور ایف آئی اے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی تیز کریں