پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی خطرے سے مل کر نمٹنا چاہئے

دونوں ممالک جغرافیائی،ثقافتی،مذہبی اورتاریخی رشتوں سے منسلک ہیں افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کا کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں استقبالیہ سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 20:55

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے دونوں ملکوں کو اس خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور افغانستان جغرافیائی،ثقافتی،مذہبی اورتاریخی رشتوں سے منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کومزیدمستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر استقبالیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افغان وزیرخارجہ نے قومی دن کے موقع پرافغان حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اورعوام کومبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حال ہی میں لاہور میں خودکش دھماکے کی مذمت کی اور عرصہ دراز سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

کابل میں متعین پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا کہ پاک افغان کثیر الجہتی اور متحرک تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو دونوں ملکوں کی روایات اور اقدار کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان میں بھی امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔ استقبالیہ میں افغان وزراء، ارکان پارلیمنٹ، کاروباری افراد اور غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :