پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای۔گورننس میں قابلِ تقلید کامیابیاں حاصل کی ہیں،ڈاکٹر عمر سیف

جمعہ 1 اپریل 2016 20:54

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین اور آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای۔گورننس میں قابلِ تقلید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اپنے دورہء امریکہ کے دوران گذشتہ روز یونیورسٹی آف واشنگٹن سیاٹل اور ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عمر سیف امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں اور آئی ٹی اداروں کی دعوت پر وہاں بارہ روزہ دورے پر ہیں۔

پنجاب کے آئی ٹی پر مبنی ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے دوسرے صوبوں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک کے لئے بھی قابل ِ تقلید بن چکے ہیں جیسا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان پی آئی ٹی بی کا ای۔

(جاری ہے)

ویکسی نیشن پروگرام اپنا رہا ہے جبکہ یورپی ممالک رومانیہ اور البانیہ رشوت ستانی کے خاتمے کے لئے سٹیزن فیڈ بیک سسٹم رائج کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک کے صدر نے دنیا بھر کے مندوبین کے سامنے منیلا میں پی آئی ٹی بی کی تعریف کی، برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے سربراہ اور امریکی سفیر سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات پی آئی ٹی بی کے منصوبوں کو سراہ چکے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ اس وقت پی آئی ٹی بی سرکاری محکموں میں شفافیت اورگڈ گورننس کو فروغ دینے کے لئے 236سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے ہارورڈ بزنس سکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ٹی بی کا پلان 9 پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا سٹارٹ اپ انکیوبیٹر ہے جو اب تک66سے زائد کمپنیوں کو جدید تربیت فراہم کر چکا ہے جبکہ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی انکیو بیٹرز کے قیام میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں آئی ٹی اور کاروباری تربیت کے لئے باہمی شراکت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :