سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات پنجاب کے سات ملازمین کی برطرفی سے متعلق مقدمہ میں صوبائی حکومت کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کر دیا

جمعہ 1 اپریل 2016 20:52

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات پنجاب کے سات ملازمین کی برطرفی سے متعلق مقدمہ میں صوبائی حکومت کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ جمعہ کوجسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ضلع بھکر میں نامعلوم افراد نے محکمہ جنگلات ملازمین کی غفلت کافائدہ اٹھاتے ہوئے سینکڑوں درختوں کی بلااجازت کٹائی کی جس سے سرکاری خزانہ کوبھاری نقصان پہنچایا تھا تاہم واقعہ کے بعد صوبائی حکومت نے انکوائری کر ائی جس میں سات ملازمین کو ذمہ دارقرار دیتے ہوئے ان کو برطرف کر دیا گیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران برطرف ملازمین کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوآگاہ کیاکہ محکمانہ انکوائری میں برطرف ملازمین کے خلاف کوئی شواہد نہیں مل سکے تھے، اسلئے استدعاہے کہ ملازمین کواپنے عہدوں پربحال کیاجائے جس پرعدالت نے صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :