صدیق اکبر نے امور مملکت انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیئے ،حسین لاکھانی

جمعہ 1 اپریل 2016 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جمعہ22جمادی الثانی کوخلیفہ اول امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر صکا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ شہر کی بیشتر مسا جد،مدارس میں محافل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا ائمہ ،خطباء وعلمائے کرام نے محافل میں سیدنا صدیق اکبر ص کے فضا ئل و مناقب بیان کئے ۔

جما عت اہلسنّت کے تحت خلیفہ اوّل کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے غوثیہ مسجد سِول لائن سے ’’صدیق اکبر ریلی‘‘ نکالی گئی ،جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی حسین لاکھانی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ صدیق اکبر نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیئے ،آج المیہ ہے کہ قوم نے نا اہلو ں کو رہبر بنا لیا ہے کر پٹ اور گمرا ہو ں کو عزت کے منا صب مل گئے، جن کے ذمے ملک و قوم کی جا ن و مال،عزت کی ذمہ داری تھی وہ لٹیرے بن چکے خدا کا خو ف دلو ں سے ختم ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خلیفہ اوّل حق وصداقت کے اعلیٰ معیا ر پر فائز ہیں آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثالیں مسلم حکمرا نو ں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ریلی سے مولانا نوید عباسی نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نبی کی توہین ہر گز بر داشت نہیں غازی ممتاز حسین قادری کا کردار ہمارے سامنے ہے، خلیفہ اوّل کی سیرت و کردار کو رہنماء بنا کر ناموس رسالت کا تحفظ بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدیق اکبر عشق مصطفی کے پیکر و جانثار صحابی تھے آپ نے جرأت کے ساتھ جھوٹے مدعیان نبوت کے فتنے کی سرکو بی کر کے اسلام کی اعلیٰ اقدار کا تحفظ کیا ۔ ریلی میں قرار داد منظور کی گئی کہ اسلام آباد دھرنے کے گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ اس موقع پر فرحان احمد قادری ،عاطف حنیف بلو و دیگر بھی شریک تھے۔ دریں اثناجما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن کی نشست کل اتوار 03 اپریل دوپہر 01:30 بجے جامع مسجد شہدائے میلاد لائنز ایریا میں منعقد ہو گی علامہ کامران قادری خطاب کریں گے۔