لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونیوالے افسران واہلکاروں کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا ‘ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک

جمعہ 1 اپریل 2016 20:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران واہلکاروں کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے موسم کی سختی کی پروہ کیئے بغیرسرد راتوں اور چلاتی دھوپ میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کی الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سکیورٹی پرویز بٹ، انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ ندیم بٹ، انسپکٹر لیگل ذکاء اﷲ، ریڈرٹو ڈی آئی جی آپریشنزSI عارف ڈوگراورپی اے ٹوڈی آئی جی آپریشنزمحمد جاویدموجود تھے۔ ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل غلام دستگیرسی پی او آفس، ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفورسی پی او آفس،کانسٹیبل محمد یونس تھانہ ہڈیارہ،کانسٹیبل لیاقت علی پولیس لائنز، کانسٹیبل رشید علی تھانہ نولکھا، کانسٹیبل امجد علی موبائل سکواڈ،کانسٹیبل حنیف پولیس لائنز، ڈرائیور کانسٹیبل مظہر حسین تھانہ مصری شاہ، کانسٹیبل نجم عباسی اور کانسٹیبل جمال دین تھانہ کوٹ لکھپت میں اپنی آخری خدمات سرانجام دے کر ریٹائرڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے ویژن کے مطابق کیا جا رہا ہے جو تسلسل کے ساتھ جاری رہے گااورآئندہ تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین میں انعامات بھی تقسیم کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :