برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لیے درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرنے کی مہلت

جمعہ 1 اپریل 2016 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لیے درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کوہ نور ہیرا کو غیر قانونی طریقہ سے پنجاب سے برطانیہ پہنچایا گیااور یہ ہیرا ملک برطانیہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔

برطانیہ کا اس ہیرا پر کوئی حق نہیں ہے کیونکہ یہ ہیرا پنجاب کی مالکیت ہے اس لیے کوہ نور ہیرا کو ملک واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کیں جائیں۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواست کا جواب دینے کیلئے مہلت مانگی جس پر ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مہلت دے دی اور درخواست پر کارروائی چار اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :