سانحہ گلشن پارک کے جان بحق ہونے والوں کی تعداد78 ہوگئی

مختلف ہسپتالوں میں49 بچے،39خواتین سمیت 126شدید زخمی زیر علاج

جمعہ 1 اپریل 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) ستائس پارچ بروزاتوار شام 7بجکر اٹھارہ منٹ پر گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے بعد لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد78 ہوگئی، مختلف سرکاری ہسپتالوں جس میں میو ہسپتال، جناح ہسپتال، فاروق ہسپتال،جنرل ہسپتال،گنگارام ایمرجنسی میں49 بچے،39خواتین سمیت 126شدید زخمی زیر علاج ہیں۔