دہشت گردوں کی پناہ گاہیں گلی محلوں میں موجود ہیں، رانا ثنا اللہ

سیکورٹی ادارے انفرادی طور پر مخصوص علاقوں میں سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،صوبائی وزیر قانون

جمعہ 1 اپریل 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پاکستان کی بقا کا آپریشن ہے جس ایجنسی کے پاس بھی معلومات ہوں وہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے ۔اب دہشت گردوں کی پناہ گاہیں گلی محلوں میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار احاطہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثنا اللہ نے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے انفرادی طور پر مخصوص علاقوں میں سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔ لاہور سانحے کے بعد آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ فہرستیں بنا کر سرچ آپریشن نہیں کیے جاتے۔ پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران سیکڑوں مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انکا کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اب نو گو ایریاز نہیں رہے۔ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور وہ جہاں بھی ہوں گے ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب تک عوام دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شریک نہ ہوں آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا