نوازشریف نے آم جبکہ مودی نے ایجنٹ بھجوائے ، اشرف بھٹی
بھوشن یادیو کی گرفتاری پرنوازشریف کی خاموشی میں کئی رازپنہاں ہیں ، پی پی رہنماء
جمعہ 1 اپریل 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو آم جبکہ نر یندرمودی نے پاکستان کی بربادی کیلئے ''را''کے ایجنٹ بھجوائے۔ بھارت پاکستان توڑنے کے درپے ہے جبکہ حکمران دشمن ملک کے حکمرانوں سے نجی دوستی اوروہاں نجی تجارت کیلئے مرے جارہے ہیں۔
نوازشریف آج بھی دوست دشمن کی شناخت نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے خاندان نے قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان کیلئے قربانیاں نہیں دیں۔بلوچستان سے ''را''کے آفیسر کی گرفتاری کے باوجود اسلام آبادمیں بھارت نوازحکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی ۔ پیپلزپارٹی نے ریاست کی مضبوطی کیلئے ''را''کا پاکستان آنے کیلئے ہرچورراستہ بند کردیا تھا ۔(جاری ہے)
وہ فردوس پارک ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را''کے اہم ا ٓفیسر بھوشن یادیوکی گرفتاری پر میاں نوازشریف کی مجرمانہ خاموشی میں کئی رازپنہاں ہیں۔بھارت فطری دشمن کی حیثیت سے پاکستان میں دہشت گردی کوسپانسرڈکرتا ہے جبکہ میاں نوازشریف کی طرف سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو ساڑھیاں بجھوائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ''را''کی مذموم سرگرمیوں کے ناقابل تردید شواہد عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے کیلئے کافی ہیں۔ ''را''کی پاکستان میں پرتشدد سرگرمیوں کے حوالے سے بھارت کی مذمت کافی نہیں ،وہ مزاحمت کی زبان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات کی عدم منتقلی جمہوریت کے منافی ہے۔عدالت عظمیٰ کااظہار برہمی درست ہے،حکومت بلدیاتی اداروں کوفعال اوراختیارات نمائندوں کے سپرد کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کے بس میں ہوتا توان کے دورمیں بلدیاتی الیکشن ہرگز نہ ہوتے۔ پیپلزپارٹی کے عوامی دورحکومت میں منتخب نمائندوں کوبھرپوراختیارات اورترقیاتی فنڈز ملے اور جمہوری نظام نے عوام کوڈیلیور کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر بلدیاتی اداروں کی مزید مضبوطی اوربلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.