جمعیت ملک سے دہشت د گردی کے خاتمے کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت سے ہرممکن تعاون کرے گی،رہنماء جے یو آئی س

حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے غیر اسلامی اور غیر شرعی قوانین اور اسمبلیوں سے نام نہاد حقوق خواتین بل پاس کروا کر اپنی وفاداری کا اعلان کررہے ہیں ملک کے غیور عوام اور غلامان مصطفےٰﷺ حکمرانوں کے تمام غیر شرعی اقدامات کا مقابلہ کریں گے، اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ جمعیت ملک سے دہشت د گردی کے خاتمے کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت سے ہرممکن تعاون کرے گی، حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے غیر اسلامی اور غیر شرعی قوانین اور اسمبلیوں سے نام نہاد حقوق خواتین بل پاس کروا کر اپنی وفاداری کا اعلان کررہے ہیں۔

مگر ملک کے غیور عوام اور غلامان مصطفےٰﷺ حکمرانوں کے تمام غیر شرعی اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔ ۔ان خیالات کا اظہار جے یو آےء لاہور کے امیر مولانا احمد علی ثانی ، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین،سیکرٹری اطلاعات رحمت اللہ لاشاری،قاری واحد بخش،قاری عبدالروف ربانی،مولانا عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے میٹنگ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ قوم ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کے لئے میدان میں نکلنے کے لئے تیار ہو جائے سیکولر عناصر ایک بار پھراس قانون پر وار کرنا چاہتے ہیں یہ قانو ن کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں بلکہ خود اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی ناموس کی حفاظت کیلئے بنایا ہے غلامان مصطفےٰﷺ اس قانون کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم ہر گز برداشت نہیں کریں گے ہم نے پہلے بھی اس کے آگے بند باندھا ہے آئندہ بھی میدان عمل میں ہوں گے۔

حکمرانوں نے سیکولر قوتوں کو خوش کرنے کے لئے ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :